امت مسلمہ کی قیادت کو حماس وفلسطین کا ساتھ دینا ہوگا،عبد الحق ہاشمی


 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی قیادت کوتھ حماس وفلسطین کا ساتھ دینا ہوگا ، 75 سال سے قوم کو عوامی منشاء ووٹ کے برخلاف جعلی نااہل قیادت مسلط کرکے ذاتی مفادات ،بدعنوانی ،بدامنی میں اضافہ کرکے قوم کو بدنام ورسواکیا جارہا ہے آج انصاف وحقیقت کے برخلاف فیصلوں ،اقدامات کی وجہ سے قوم قرضوں کے دلدل ،مہنگائی بدعنوانی اوربدامنی میں پھنس گیا ہے بڑے بدعنوان وسائل وفیصلوں پر مسلط قوتوں سے سازباز،لے دے کرکے پھرقوم پر مسلط ہونے کی سازش وکوشش کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بیان میں کہا کہ مقتدر قوتوں ،اشرافیہ ،غیروں ،ملت دشمنوں اورمیڈیا وفیصلے کرنے والوں کے ذریعے بدعنوانوں کو زبردستی مسلط کرکے قوم کی ترقی وخوشحالی کی بجائے اپنی مرضی کے کام وفیصلے کیے جائیں گے ۔ بیت المقدس کی آزادی ،اسرائیلی درندگی ودہشت گردی ومظالم کے خلاف امت مسلمہ کی قیادت وحکمرانوں کو غیرت وایمانداری کیساتھ حماس وفلسطین کا ساتھ دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ خودکو مسیحا بناکے پیش کرنے والوں کو قوم نے بار بار آزمایالیکن معاشی بدحالی،بھاری سودی قرضے،مہنگائی ،بدعنوانی بدامنی کے سواقوم کو کچھ نہیں ملا۔ منصفانہ غیر جا نبدارانہ آئینی جمہوری طریقے سے الیکشن کرواکر عوام کو آزادانہ طریقے سے قیادت وحکومت بنانے دیا جائے  بنانے کااختیار دیا جائے اوروں کے اشاروں ،ریفری واشرافیہ کے ذریعے گزشتہ حکومتیں آئی جس نے ملک وقوم کو تباہ اور رسواکر دیا ہے ۔سیاست کے نام پر کاروبار کیلئے پاکستان آنے والوں کو پہلے بھی قوم نے مسترد کیا تھا اب پھر قوم مستردکردیگی لیکن ادارے میڈیااور دیگر بااختیار طبقات زبردستی قوم پرمسلط کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ لوٹ مار جاری ،ترقی کا راستہ بند ہو۔سہولت کارملک وقوم کو تباہ جبکہ ایک ادارے کو مالا مال کرنے کیلئے بار بار جعلی مسترد بدنام بدعنوان قیادت و حکومت قوم پر مسلط کرتی ہے وقت وتاریخ نے ثابت کیا کہ انہی تجربات کی وجہ سے آج قوم قرضوں کے دلدل میں پھنس کر رہ گیا دنیابھر میں ہم مانگتے مانگتے بدنام رسواہوئے ،قوم کو بچہ بچہ بھاری سودی قرضو ں کے دلدل میں پھنس کر تباہ بدنام ورسواہو ئی لیکن قوم کے خواہشات وارمانوں کاقتل کرنے والے نہیں تھکتے نہ انہیں قوم کی مشکلات مہنگائی بے روزگاری بھاری قرضوں وبدنامی کی کوئی فکر ہے۔ وہ آسٹریلیا میں جزیرے لندن میں سرے محل وجائیدایں بنانے کی فکر میں ہے ۔جمہوریت کو مکمل یرغمال بناکر جسے لانا ہواس کیلئے دن رات میڈیا ودیگر ذرائع سے بیانیہ عوام کے ذہنوں میں ٹھونس ٹھونس کر انڈیلا جاتا ہے اور جسے کچلناہواس کے نام کو گالی بنادیاجاتاہے ان ماحول میں انتخابات کرواکراپ نی مرضی کے نتائج حاصل کیے جاتے ہیں جماعت اسلامی قوم کو غداروں چوروں ڈکیتوں ،جھوٹوں دھوکے بازوں اور رشوت خوروں سے پاک کرکے اسلامی عوامی جمہوری حکومت قائم کرنا چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔