اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک متعلقہ افسر کا تبادلہ نہیں ہو گا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامی حدود کو منجمد کردیا گیا ہے
کمیشن کے مطابق پنجاب کی انتظامی حدود حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک منجمد رہیں گی اور حلقہ بندیوں میں شامل افسران کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد رہے گی، حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے تک اس عمل میں شامل کسی افسر کا تبادلہ نہیں ہو گا۔