لاہور(صباح نیوز)لاہور میں اومی کرون کے 31 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 681 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 31 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اومی کرون کیسز کی تعداد 242 جبکہ صوبے میں اومی کرون کی کل تعداد 250 ہوگئی ۔
پنجاب میں اس وقت کورونا ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 4 ہزار 240 ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اور لاہور میں 5 اعشاریہ 7فیصد ریکارڈ کی گئی ۔