لاہور(صباح نیوز)این اے 133 ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے این اے 133 ضمنی انتخاب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیش نے درخواست مسترد کرنے کے بعد کہا ہے کہ این اے 133 میں پولنگ 5 دسمبر کو ہی ہوگی۔
پول ڈے برقرار رکھنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سے متعلق سیکرٹریٹ حکام کو آگاہ کردیا۔ الیکشن کمیشن جلد پنجاب حکومت کو فیصلہ سے متعلق آگاہ کریگا۔