صباح نیوزکے سینئر ممبر قاسم عباس کی والدہ اور سینئر صحافی غلام حسین کی بھابی کاانتقال،نماز جنازہ کل ہوگی


اسلام آباد(صباح نیوز)صباح نیوزکے سینئر ممبر محمد قاسم عباس کی والدہ اور سینئر صحافی غلام حسین کی بھابی انتقال کرگئیں،وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں ،گذشتہ دو دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں کہ انتقال کرگئیں،

ان کی نماز جنازہ کل( منگل کو) ان کے آبائی علاقے اٹک کے گاؤں سکھوال میں ادا کی جائے گی،صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی اوردفتر کے دیگر سٹاف نے قاسم عباس کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کے لئے مغفرت اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے جبکہ لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔