چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ درست ہے ،سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد (صباح نیوز)ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ درست ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہا ہے کہ میری نظر میں نااہلی برقرار نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی، نااہلی کا تعلق سزا کیساتھ ہے، اگر قانون کی نظر میں سزا وجود نہیں رکھتی تو نااہلی کی بنیاد بھی ختم ہو چکی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ چیئرمین  پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ اچھا فیصلہ ہے، جس طرح یہ مقدمہ چلا جس طرح کا یہ فیصلہ تھا اس پر سزا معطلی فورا ہونی چاہئے تھی، یہ ایک درست فیصلہ ہے، امید ہے اس کیس میں اپیل بھی کامیاب ہو گی۔