خیبر(صباح نیوز) ضلع خیبرکے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور2 کو گرفتارلیا گیاجبکہ 2فرارہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق غیبی نیکہ نامی علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔ ناکہ بندی کے قریب سے گزرنے والے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے ناکے پر فائرنگ کردی۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔فائرنگ کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہل کار محفوظ رہے۔