لاہور(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلیفون کرکے خیریت دریافت کی۔
بلال یاسین کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں بلاول نے خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت بھی کی۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتال میں اسلم گل نے بھی عیادت کی۔
بلال یاسین کے مطابق بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے موہنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین زخمی ہوگئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔