سال بدل گیا ، حکمرانوں کی حرکتیں تبدیل نہیں ہوئیں،عظمیٰ بخاری


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سال بدل گیا لیکن حکمرانوں کی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے۔

  انہوں نے بیان میں کہا کہ 63 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے،  عثمان بزدار صرف شہباز شریف لگ سکتے ہیں لیکن بن نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب مہنگائی، غربت، بیروزگاری، آلودگی اور بیڈ گورننس میں اول نمبر پر ہے، پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، صوبے کا کسان کھاد کی ایک بوری کے لئے دربدر ہے۔