ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ  بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، اپوزیشن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، عملی طور پر ان کی پوزیشن صفر رہی ہے، اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اور عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔mk