کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کااحتساب کرکے دیانت دار قیادت کے ذریعے منصفانہ انتخابات کرائے جائیں، عوام کے سامنے لٹیروں کو بے نقاب کیا جائے بصورت دیگر یہی لٹیرے اپنے آپ کو قوم کے سامنے دیانت دارپیش کریں گے قوم کی آزادی بھی نااہل حکمرانوں ،لٹیروں نے چھین لی ۔اس ملک میں لٹیرے ،خودساختہ مقتدرقوتیں مالامال عوام پریشان ہیں آزادی کی قدرکرکے عوام کو حقیقی آزادی دیں گے انگریز سے آزادی کے بعدقوم انگریز کی غلاموں کی غلامی میں چلے گئے ان غلاموں نے ملک کو آئی ایم ایف کامقروض او رخود لوٹ مار کرکے مالا مال ہوئے ۔ملک وملت کو کس نے تباہ کیا اس کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے مقتدر قوتیں ومنتخب نمائندوں نے وسائل کولوٹ لیا ہے ساحل ووسائل کے نعرے لگانے والوں کو جب وزارتیں مل گئی تو وہ 5سال خاموش رہے اب پھر قوم کو بے وقوف بنانے ،قوم کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دھوکے باز ہوشیار ہورہے ہیں ۔جماعت اسلامی نے بلوچستان میں دیانت دار نمائندے قوم کے سامنے پیش کیے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ قومی دولت قوم پر خرچ ہو ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو سب نے اپنی مفادات ،مراعات کیلئے استعمال کیا بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ ہونے کے بجائے مقتدرقوتوں کی آشیر باد سے چند خاندان لوٹ رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو تعلیمی ادارے ہسپتال اور خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے وحکمران چاہیے بدقسمتی سے یہاں دیانت داروں کی راہ میں رکاوٹیں اور لٹیروں کیلئے راستے ہموار کیے جارہے ہیں مقتدرقوتوں سیکورٹی اداروں اور نااہل لٹیروں حکمرانوںو بدنام انتظامیہ کیلئے بلوچستان کے بارڈروساحل اور چیک پوسٹیں منافع بخش کاروباربن گیے ہیں عوام ،تاجروں ،مچھیروں کی مشکلات وپریشانی کاکسی کو کوئی فکر نہیں سب ناجائز طریقے سے لوٹ مار اور ڈالر کی تلاش میں ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف اور مظلوم عوام کیساتھ ہے ۔وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر دیانت دار ہاتھوں سے خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دیانت دار قیادت اور سابقہ حکمرانوں کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے ۔بلوچستان کے جگرگوشے لاپتہ ،چیک پوسٹوں پر تذلیل ،ساحل وبارڈر پر لوٹ مار وبھتہ خوری اور ساحل وبارڈرمیں ٹرالر مافیازکا قبضہ جبکہ حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی عوام کیلئے سستاانصاف اور ظالموں کیلئے کڑااحتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سود،مہنگائی ،بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام اور بدعنوانی ،لوٹ مار ،ظلم واستحصال اور عیاشیوں وشاہ خرچیوں کی ہر شکل مٹانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے علمائے کرام ،عوام الناس سمیت ہرطبقہ نظام کی تبدیلی اسلامی نظام کے قیام کیلئے ساتھ دیں تاکہ حکومت ،اداروں اور ملک دشمنوں کو عوام دشمن پالیسیوں سے روک سکیں ۔اقامت دین کا نظام قائم ہوگا تو عوامی مسائل حل ہوگی ۔بلوچستان کو بدعنوانی ،حکومتی بے حسی،وفاق وصوبائی حکومتوں کی غفلت بدعنوانی اقرباء پروری لسانیت اوراسٹبلشمنٹ کے مظالم نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔مظلوم بلوچستان کو آئینی معاشی حقوق دلاکر ہی ترقی وخوشحالی کاسفر شروع ہوسکتا ہے۔