بلوچستا ن کو جماعت اسلامی ہی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی صوبہ کے عوام کودیانت دار قیادت فراہم کرکے مسائل مشکلات سے نجات اور حقوق دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔جماعت اسلامی میں جوق درجوق شمولیتیں خوش آئند ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی کوئٹہ و بلوچستان کے مظلوم عوام کو مسائل مشکلات اورظلم وجبر سے نجات دلائیگی ۔عوام مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،لٹیروں سے نجات اور خدمت کے جزبے سے سرشار نمائندوں کے انتخاب کیلئے الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی عوام کو سلگتے مسائل سے نجات دیکر امن ترقی اور خوشحالی فراہم کریگی ۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں گرینڈشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ جلیل الرحمان فاروقی،عبدالسلام لانگو،محمد حسین ،جہانزیب سمالانی،باباکرد،مقصودمحمد شہی،ابراہیم رودینی،زین العابدین کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرسینکڑوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی، صوبائی نائب امیر امیدوارپی بی 29زاہدا ختر بلوچ ،سردارشیر دل خان مینگل امیدوار پی بی 32، عبدالمجید سربازی ،پروفیسرسلطان محمد کاکڑ،مولانا عبدالواسع قلندرانی،سید نورالحق ،محمد حسین ،

مولوی حبیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت نااہل حکمرانوں اوربدعنوانی کی وجہ سے دیہات میں تبدیل ہوگیاہے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مسائل کو اجاگراور حل کریں گے عوام جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مسائل سے نجات دارکیلئے ہمارا ساتھ دیں شامل ہونے والوں کو مبارک بادپیش کرتے ہیں انشاء اللہ کوئٹہ میں عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوگی اور آئندہ الیکشن میں کوئٹہ کے عوام ترازوکاساتھ دیکر بدعنوان عناصر کو مسترد کر دیں گے ۔بدقسمتی سے الیکشن میں دھاندلی کیلئے حکومت نے آخری ہفتہ میں ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈزجاری کیے ۔سیکورٹی فوسزامن کے قیام میں ناکام ،عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں بلوچستان میں ایک بار پھر بدامنی شروع کی گئی جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے ۔

حکومت ادارے دھشت گردی روکھنے میں ناکام ہوئے ہیںصرف دعوے ،بیانات کے بجائے عملی کام کرکے عوام کوتحفظ فراہم کیا جائے۔ جماعت اسلامی مفادپرستی سیاست،لسانیت ،فرقہ واریت اور موروثیت کے خلاف ہے ۔منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے تجوریاں بھر دیے ہیں ۔عوام مسائل،مشکلات، مہنگائی کے گرداب میں پھنس گیے ہیں بدقسمتی سے حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں ۔مقتدرقوتیں ،حکمران اور سیکورٹی فورسزسب ذات مفادات مراعات میں مصروف ہیں ۔عوام کے مسائل حل ،مہنگائی کم کرنے عوام کو ریلیف دینے اور ان کی فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی الیکشن میں حصہ لیکر عوام کو دیانت دار ،دین دار مخلص قیادت فراہم کرکے مسائل سے نجات دلائیگی عوام نے جب بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دیا مقتدر قوتوں اوراسلام وملت دشمنوں نے سازش کے تحت رکاوٹیں ڈال کر سازش کی۔ جماعت اسلامی ملک کے کسی کونے کونے میں دیانت داری واخلاص سے بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت اور نفاذ اسلام کی جدوجہد میں مصروف ہے عوام آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

اے پی ڈی ایم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرپٹ نظام کی محافظ ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ افراد سے نجات حاصل کی جائے عوام الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بدعنوان لٹیروں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کی دیانت دار ٹیم کا ساتھ دیں ۔ ناہلوں اور کرپٹ افراد نے عوام کو پریشان مسائل مشکلات قرضوں اورمہنگائی میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے عوام سے خوشیاں بھی چھین لی گئی ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ۔ ہر سال اربوں روپے ان لوگوں کی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں