لوئر دیر(صباح نیوز) لوئر دیر میں طوفانی بارش سے کاروباری مراکز ڈوب گئے جبکہ جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا۔
تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش رات بھر جاری رہی، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ تالاش میں برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بہہ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں نے پوری رات گاڑیوں میں رہ کر گزاری۔شدید بارش کے باعث ہنگامی صورت حال میں جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے ہر قسم کی ٹریفک پھنس گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شدید بارش کے باعث پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے جی ٹی روڈ ملبے سے بھر گیا ہے۔
دریں اثنا بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا، جس سے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہوا ۔