لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے بلال یاسین قاتلانہ حملے میںگولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں لاہور کے داتا دربار کے علاقے میں موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے بلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
،ایم پی اے کو میو ہسپتال منتقل کریا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے رکن اسمبلی کو میو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق بلال یاسین کو ایک گولی ٹانگ اور دوسری پیٹ میں لگی ہے،
ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق سابق بلال یاسین پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ موٹر سائیکل پر پی ایم ایل این ہاوس جا رہے تھے، جب وہ پی ایم این ہاوس کے قریب رکے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلال یسین کے ٹانگ اور جسم کے دیگر حصوں میں گولیاں لگیں،ان کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، ایک گولی ان کے پیٹ اور دوسری پاوں پر لگی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بلال یاسین کا آپریشن جاری ہے ۔بلال یاسین کے صاحبزادے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد پر نقاب پوش افراد نے داتا صاحب کے علاقے میں فائرنگ کی۔
وہ اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ بیٹے کے مطابق ان کے والد بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سیرپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر 2نقاب پوش حملہ آوروں نیفائرنگ کی جس سے ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ اور دوسری ٹانگ پر لگی، حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے