بیجنگ (صباح نیوز)دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ کل نافذالعمل ہو گا۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق علاقائی تجارت کے تحت 90 فیصد اشیا پر محصولات ختم ہو جائیں گے۔ معاہدے کا تجارتی حجم دنیا کی کل تجارت کا 30 فیصد ہے۔
معاہدے میں چین، آسڑیلیا، جاپان، کوریا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔آسیان ممالک سمیت 15 رکنی معاہدے پر 15 نومبر 2020 کو دستخط کئے گئے