حب ڈیم سے نکلنے والے سیلابی ریلے سے حب ندی کے متبادل راستے متاثر


کوئٹہ(صباح نیوز)سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے حب ندی کے متبادل راستے کو بھی متاثر کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حب ڈیم سے نکلنے والے ریلے سے حب ندی کے متبادل راستے بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 روز سے کراچی کا بلوچستان سے براہِ راست زمینی رابطہ منقطع ہے۔واضح رہے کہ 24300 ایکڑ رقبے پر قائم حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے مطابق 5 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ حب ندی سے گزر رہا ہے۔ایکسیین ایری گیشن حکام کے مطابق دریائے ناڑی سے 52 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔دریائے لہڑی سے 8 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ دریائے مولا سے 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

ایری گیشن حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے آنے والا سیلابی ریلہ پٹ فیڈر کینال میں داخل ہو گیا ۔