وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارکی زیرصدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمودپاشا، چئیرمین پی آرایم سی اشفاق تولہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر حکومتی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی بالخصوص گیس کے شعبہ میں پائیداریت لانے کیلئے طریقہ ہائے کار کے تعین کا جائزہ لیا گیا اوراس حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ شرکا  نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں اقتصادی نمو کیلئے توانائی کے شعبہ میں جامع اور دور رس اقدامات ضروری ہے۔۔