واشنگٹن(صباح نیوز)ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جین ساکی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا، جین ساکی10 روز کے قرنطینہ میں ہیں، ان کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، جین ساکی کی مکمل کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
جین ساکی کا کہنا ہے کہ ان کا بدھ سے وائٹ ہاس کیسینیئر اراکین یا صدر بائیڈن سے قریبی رابطہ نہیں ہوا ہے، صدر بائیڈن، ان کے ساتھ موجود عملے کے روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں۔