بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے ہوں گے، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل مشکلات اورپریشانیوں کے حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے آج  بلوچستان کی قیادت کو متحد ویکجا اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے اکھٹاکر رہے ہیں ۔بلوچستا ن کیساتھ اپنوں کیساتھ وفاق ومقتدر قوتوں کا رویہ بھی ٹھیک نہیں عوا م بھی دیانت دار مخلص لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ بدعنوانی بدامنی کاخاتمہ ہوجائے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے ہوں گے ۔بلوچستان کے وسائل کو ہڑپ کرنے اور مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف سب کو متحدہوناہوگا۔قومی امن جرگہ میں بلوچستان کی تمام قیادت شرکت کریگی ۔قومی امن جرگے کی تمام تیاریاں ،انتظامات مکمل ہوگئے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں 22جولائی ”قومی امن جرگے”کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،زاہداختر بلوچ،مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی،اسامہ ہاشمی ودیگر ذمہ داران شریک تھے اجلاس میں اب تک کی تیاریو ں کا جائزہ آئندہ کے حوالے سے مشاورت وفیصلے اورتقسیم کارکیا گیا ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں بدامنی وبدعنوانی نے تباہی مچارہی ہے ہر طرف اندھیر نگری ،کرپشن وکمیشن کا دور دورہ ہے عوام غیر محفوظ ہیں۔چیک پوسٹوں سمیت شہروں میں سٹریٹ کرائمز عام ہوگئی ہے حکومتی نااہلی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان میں بدامنی وبدعنوانی نے بہت ترقی کیا ہے ژوب ودکی،تربت سمیت دیگرپرامن علاقوں میں حالات خراب کیے گیے ہیں ۔لورالائی میں قرآن پاک جلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بلوچستان کے پرامن علاقوںمیں ایک دم حالات خراب کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں ۔

امن کا قیام،بدعنوانی کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بدعنوانی ،حکومتی نااہلی نے بلوچستان کے عوام کو مایوس حالات خراب کیے ہیں ہر طرف بدامنی ،بدعنوانی اور احتجاج چل رہاہے ان حالات میں جماعت اسلامی کا”قومی امن جرگہ ”اہم کردار اد اکریگا قومی امن جرگے میں بلوچستان کی سیاسی قبائلی عوامی قیادت ،علمائے کرام،وکلاء او تاجربرادری ملکر بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی مخلصانہ جدوجہدکریگی۔ جبکہ غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں امن وامان کا فقدان ہے سٹریٹ کرائمزکی وجہ سے عوام گھروں میں محسورہوگیے ہیں معمولی موٹرسائیکلزچھیننے کے واقعات میں باپ بیٹے کو قتل کیے جاتے ہیں لیکن نہ قانون سے نہ وسیکورٹی حکومت ،پولیس ،اپوزیشن وحکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ۔حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے ۔وزراء ،ممبران اسمبلی ،مقتدرقوتیں ،سیکورٹی فورسزمراعات ،مفادات ،کرپشن وکمیشن میں سب مصروف ہیں عوا م کی فکر کسی کو نہیں۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ،امن وعدل اورانصاف کیلئے 22جولائی کو قومی امن جرگہ منعقد کریگی