اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی (مینگل ) نے اکبر بگٹی طرح اختر مینگل کے گرد گھیرا تنگ کیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا پارٹی رہنما وفاقی وزیرآغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان وڈھ میں حالات بہت خراب ہیں پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر مارٹر گولوں سے حملے کیے جارہے ہیں۔ نکتہ اعتراض پر انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکے ہیں، اختر مینگل رکن پالیمنٹ ہیں ،کیا ملک ایسے چلتے ہیں بلوچستان میں جو ہورہا ہے اس کے سنگیں نتائج برآمد ہونگے جناب سپیکر خدارا اس پر فوری نوٹس لیں جس طرح اکبر بگٹی کو شہید کیا اس طرح اختر مینگل کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے میں توقع کرتا ہوں حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے گی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 5بجے تک ملتوی۔
#/s