نصیرآباد(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ موندر میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، واقعہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں ہسپتا ل منتقل کردیں جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔