بدعنوانی ،بدامنی سے نجات کیلئے سب کو ملکرمخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولاناعبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے قومی سلگتے قومی اجتماعی مسائل کواجاگر،بدامنی کے خاتمے ، امن کے قیام اور حل کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں 22جولائی کو کوئٹہ میں”قومی امن جرگہ”منعقدہوگا جس میںبلوچستان کے قومی قیادت ،علماء کرام ،قبائلی عمائدین کو دعوت دی جارہی ہے ۔بدعنوانی ،بدامنی سے نجات کیلئے سب کو ملکرمخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں 22جولائی ”قومی امن جرگے”کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،میر محمد عاصم سنجرانی ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،ڈاکٹرنعمت اللہ ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ودیگر ذمہ داران شریک تھے اجلاس میں اب تک کی تیاریو ں کا جائزہ آئندہ کے حوالے سے مشاورت وفیصلے اورتقسیم کارکیا گیا ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی نااہلی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان میں بدامنی وبدعنوانی نے بہت ترقی کیا ہے ژوب ودکی میں حالات خراب کیے گیے ہیں ۔لورالائی میں قرآن پاک جلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بلوچستان میں ایک دم حالات خراب کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں ۔امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بدعنوانی ،حکومتی نااہلی نے بلوچستان کے عوام کو مایوس حالات خراب کیے ہیں ہر طرف بدامنی ،بدعنوانی اور احتجاج چل رہاہے ان حالات میں جماعت اسلامی کا”قومی امن جرگہ ”اہم کردار اد اکریگا قومی امن جرگے میں بلوچستان کی سیاسی قبائلی عوامی قیادت ،علمائے کرام،وکلاء او تاجربرادری ملکر بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی مخلصانہ جدوجہدکریگی۔ جبکہ غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں امن وامان کا فقدان ہے سٹریٹ کرائمزکی وجہ سے عوام گھروں میں محسورہوگیے ہیں معمولی موٹرسائیکلزچھیننے کے واقعات میں باپ بیٹے کو قتل کیے جاتے ہیں لیکن نہ قانون سے نہ وسیکورٹی حکومت ،پولیس ،اپوزیشن وحکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ۔حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے ۔وزراء ،ممبران اسمبلی ،مقتدرقوتیں ،سیکورٹی فورسزمراعات ،مفادات ،کرپشن وکمیشن میں سب مصروف ہیں عوا م کی فکر کسی کو نہیں۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ،امن وعدل اورانصاف کیلئے 22جولائی کو قومی امن جرگہ منعقد کریگی