بلوچستان کو ایک بار پھر بدامنی کی طرف د ھکیلنے کی سازشیں ہورہی ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو ایک بار پھر بدامنی کی طرف د ھکیلنے  کی سازشیں ہورہی ہے پرامن علاقے ژوب ،چمن ،خضدار،دکی ،لورالائی وتربت اورگوادر سمیت مختلف علاقوں میں حالات خراب کیے گیے ہیں ۔مذاکرات بات چیت کے بجائے طاقت کا استعمال ،آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔امن کے قیام میں سیکورٹی فورسزوحکومت ناکام ہوئی ہیں بجٹ میں سیکورٹی کیلئے بھاری رقم مختص کیا جاتاہے لگتاہے وہ بجٹ سیکورٹی کے تحفظ کیلئے رکھے جاتے ہیں ۔حکومت ،ادارے وسیکورٹی فورسزسنجیدگی سے پرامن علاقوں کو دہشت گردی بدامنی سے بچاتے ہوئے فوری امن قائم کریں ۔جماعت اسلامی مرکزی امیر سراج الحق کی قیادت میں امن کے قیام ،سلگتے مسائل سے نجات اور یکجہتی واتحاد کیلئے 22جولائی کوکوئٹہ میں ”قومی امن جرگہ ”منعقد کریگی جس میں بلوچستان بھر کے قبائلی عمائدین ،علمائے کرام سیاسی قیادت شرکت کریں گے ۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ حکومت سنجیدگی سے علاقے کے قبائلی عمائدین ،علمائے کرام اور سیاسی لیڈرزکو اعتماد میں لیکر بات چیت کے ذریعے علاقوں سے شرپسندوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔طاقت کا استعمال بلوچستان میں جب بھی اور جہاں بھی ہواہے حالات مزید خراب،بدامنی میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے پاس نہ امن ہیں نہ روزگار اور ہی ہی کاروبارکے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔بلوچستان میں حکومت ،اپوزیشن اورانصاف نام کی کوئی چیز نہیں ۔ترقی وخوشحالی ،امن بلوچستان کے عوام پرحرام کر دیے گیے ہیں ۔ پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے کرپشن کے مقدمات ختم کرنے ،آئندہ الیکشن کیلئے فنڈزوترقیاتی کاموں کے دعوے وبے عمل اعلانات سے تبدیلی نہیں آسکتی ۔انہی جماعتوں کی وجہ سے آج قوم مسائل کے دلدل ،قرضوں کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ توہین قرآن سے تحفظ کا واحد کامیاب نسخہ یہ کہ امت اس سے اپنا تعلق مضبوط کرے اس پر انفرادی واجتماعی دائروں میں عمل کرے اس نافذکردے قرآن پاک جلانا ان کی بے حرمتی کرناعالم اسلام پر حملہ اور کھلی دہشت گردی ہے ۔اسلامی ممالک سویڈن سفیروں کو اپنی اپنی ممالک سے نکال باہر کریں ۔قرآن پر عمل سے ہی پریشانی مشکلات اورسازشیں ختم ہوسکتی ہے۔سویڈن اسلام دشمن دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں