اسلامی ممالک سویڈن سفیروں کو اپنی اپنی ممالک سے نکال باہر کریں ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے کرپشن کے مقدمات ختم کرنے ،آئندہ الیکشن کیلئے فنڈزوترقیاتی کاموں کے دعوے وبے عمل اعلانات سے تبدیلی نہیں آسکتی ۔انہی جماعتوں کی وجہ سے آج قوم مسائل کے دلدل ،قرجوں کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ توہین قرآن سے تحفظ کا واحد کامیاب نسخہ یہ کہ امت اس سے اپنا تعلق مضبوط کرے اس پر انفرادی واجتماعی دائروں میں عمل کرے اس نافذکردے قرآن پاک جلانا ان کی بے حرمتی کرناعالم اسلام پر حملہ اور کھلی دہشت گردی ہے ۔اسلامی ممالک سویڈن سفیروں کو اپنی اپنی ممالک سے نکال باہر کریں ۔قرآن پر عمل سے ہی پریشانی مشکلات اورسازشیں ختم ہوسکتی ہے۔سویڈن اسلام دشمن دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ  اظہار رائے کی آڑ میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا شرمناک اقدام ہے ۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ سویڈن میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ 2013میں فرانس کے صدر میکرونی بھی گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کی حوصلہ افزائی کر چکے ہیں ۔ اسلاموفوبیا کا شکار ہو کر مغرنی ممالک اور امریکہ اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہیں۔ شعائر اسلام کی توہین آمیزی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔ عالم اسلام کو اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے تعصب کی عینک کو اتارنا ہوگا ۔ محض” او آئی سی ”کا اجلاس بلا نا اور ایک اعلامیہ جاری کر دینا کافی نہیں، توہین آمیزی کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لئے مل کر عملی اقدامات کئے جائیں۔ توہین رسالت اور توہین قرآن کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے جذبہ جہاد پیداء کرنا ہو گا، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت اور توہین قرآن کے واقعات پر خود کو صرف مذمت تک ہی محدود نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر دنیا میں بدامنی کے اصل ذمہ دار ہیں کہ جو توہین رسالت اور توہین قرآن کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں، اس طرح کے شرپسند عناصر کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اعلان جہاد کرنا چاہئیے۔جہاد کا راستہ اختیار کرکے ہی عالمی سطح پر حضور ۖکی عزت و ناموس اور قرآن کریم کی حرمت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت اور توہین قرآن کے مرتکب عناصر کی مکمل سرکوبی کے لئے عملی اقدامات میں پہل کرے اس حوالے سے ابتدائی طور پاکستان سویڈن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرے اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی