سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
سانبہ کے سرحدی علاقے میں بارڈر آوٹ پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف اہلکار نریش کمارنے خود پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ اہلکاروں نے بی ایس ایف جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔