اسلام آباد اور مری میں بارش سے موسم خوشگوار


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد اور مری میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ مری اورگردونواح میں بارش اورسرد ہوائوں کے باعث موسم سرد ہو گیا۔

موسلا دھاربارش کے باعث نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پردرخت گرنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثررہی ۔