لاہور(صباح نیوز)سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔
معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کئے گئے جبکہ معطلی کے آرڈرسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کئے گئے۔دوسری جانب رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کردیا گیا، محمدخان بھٹی اور رائے ممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات کو بھی واپس لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔