اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 34اعشاریہ 96 کی شرح پر پہنچ گئی، جب کہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ 20 فیصد بڑھ گئی ہے، اور مہنگائی کی مجموعی شرح 34اعشاریہ 96 کی شرح پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ا
عداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 35 روپے، گوشت اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ چاول، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5 روپے سستا ہوا، انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے، دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور1روپے سستی ہوئی، ایل پی جی اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔