شیخ رشید نے نواز شریف کو وطن واپسی کے لیےایک آفر کر دی،وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم کے حوالے سے مزید کیاکہا؟جانئے


کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپس آنا ہے تو میں ان کو اپنی جیب سے ٹکٹ آفر کرتاہوں، وہ آئیں اویکطرفہ آنے کی اجازت بھی دیتا ہوں۔، آپ کے خاندان کے تین لوگ یہاں ہیں، آپ بھی آجائیں، کچھ فرق نہیں پڑرہا عمران خان کہیں نہیں جارہا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں لاہور میں ٹینٹ لگانے لگا ہوں، آصف علی زرداری میرے اورآپ کے ٹینٹ کے اکھڑنے کا وقت آگیا ، آپ نے کیا ٹینٹ لگانا ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واپس آنا ہے تو میں ان کو اپنی جیب سے ٹکٹ آفر کرتاہوں، وہ آئیں اویکطرفہ آنے کی اجازت بھی دیتا ہوں،اتنا سارابیماری کا آپ ڈرامہ کر کے گئے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، اوریقیناً صحت مند ہیں کہ آپ نے کسی ڈاکٹر کو تو دکھایا ہی نہیں اور سوائے عدلیہ پر وارکرنے کے اورپاکستان کی عظیم افواج کی عظیم قیادت پر باتیں کرنے میں، بیان تیارکرنے میں اورپیپر تیار کرنے کے علاوہ آپ نے کچھ نہیں کیا، آپ کے خاندان کے تین لوگ یہاں ہیں، آپ بھی آجائیں، کچھ فرق نہیں پڑرہا عمران خان کہیں نہیں جارہا۔ بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں، یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ کوئی آدمی زیادہ ووٹ لیتا ہے اورکوئی کم لیتا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کم ووٹ نہیں لئے، ووٹوں میں اکثریت رہی لیکن ان کے اپنے مسئلے ہیں وہ ان پر بہتر تبصرہ کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں لاہور میں ٹینٹ لگانے لگا ہوں، آصف علی زرداری صاحب میرے اورآپ کے ٹینٹ کے اکھڑنے کا وقت آگیا، آپ نے کیا ٹینٹ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہا تو میں نادرا شناختی کارڈ کی تکالیف کے ازالہ کے لئے میں پورے سات دن کے دورہ سندھ پر آؤں گا، وزارتیں اور ہر چیز عارضی ہے،میں لوگوںکی تکالیف کو کم کروں گا اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہرادارے میں ایک دن بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بلدیاتی الیکشن کی طرف جارہا ہے اور جب بلدیاتی الیکشن مکمل ہوں گے تو موجودہ حکومت کو چار سال گزرجائیں گے اور پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا سال ہوتا ہے۔ چھ، چھ، سات، سات ووٹرز کا حلقہ ہے، پارٹی کا ووٹ ضرورہوتاہے لیکن امیدوار کا بھی ووٹ ہوتا ہے،40فیصدووٹ امیدوار کا60فیصد ووٹ دیگر مل کر بنتے ہیں، کئی امیدوارایسے ہوتے ہیں جنہوں نے حلقے میں شکل ہی نہیں دکھائی ہوتی۔