کرک(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے صابر آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جندری میں مضر صحت پانی سے 20 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جندری بلال خیل میں ٹینکی کا پانی پینے سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکی میں چھپکلی گر گئی تھی اور بچیوں نے پانی پیتے ہی الٹیاں شروع کر دیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسکول انتظامیہ نے پانی کا نمونہ لیکر تجزئے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا ہے۔