کراچی(صباح نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا
انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 306 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 302 روپے کی سطح پرجا پہنچا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 305 پر آگئے۔