کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 348 پر آ گیا۔