سپریم کورٹ کے فیصلوں سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پاکستانی شہری نہیں لگ رہا.مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقدمات ختم کرنے ،مفادات کے حصول کیلئے حکمران ،بدعنوان سیاسی قوتیں اور مقتدرقوتیں لوٹ مار کیساتھ عوام کو بار بار دھوکہ دے رہے ہیں عدلیہ کا دہرامعیار ،مولانا ہدایت الرحمان اور عمران خان سمیت دیگر کیلئے الگ الگ قانون وانصاف کا معیار رکھ کر عوام کے اعتما دکو ٹھیس پہنچارہی ہے ۔جنگل کے قانون سے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔بلوچستان کے حقوق کیلئے لڑنے والامولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی نے پہلے بھی ملک گیر احتجاج دھرنے دینے آئندہ بھی دیں گے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پاکستانی شہری نہیں لگ رہا۔مولانا کی رہائی کے حوالے سے ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ نصیرآباد ڈیرہ مرادجمالی کے موقع پراراکین وذمہ داران اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ بشیر احمدماندائی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجیدبادینی،امیر ضلع خاوند بخش مینگل ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان اور وفاق کے قیدی میں فرق کرنا کسی صورت ٹھیک نہیںاس سے عدلیہ پر عوام کا اعتمادخراب ہوا عدلیہ کے دہرے معیار سے عوام پریشان اور عدل وانصاف کانظام داغدار و مشکل ہورہا ہے ۔ جماعت اسلامی نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کے حوالے سے کئی بار ملک بھر وبلوچستان بھر میں یکجہتی بلوچستان منایا پورے ملک سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مولانا وحق دوکے گرفتاررہنمائوں کی رہائی ،عدل وانصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کیا ہم مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی گرفتاری ،جھوٹے مقدمات ،گوادر وبلوچستان کے مظلوموں کے حوالے سے عدالت کا دوہرامعیار ،قومی جماعتوں ،قومی میڈیا کی خاموشی پر خاموش نہیں رہیں گے ۔جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف اور ہر مظلوم کیساتھ ہے عوام نے سب کو آزمالیا مگر ناامید ہوئے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی مولانا کا جرم لٹیروں کے خلاف آوازبلند کرنا اور جمہوری حقوق کیلئے قانونی جدوجہد ہے ۔ جماعت اسلامی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی ہر سطح پر احتجاج ،دھرنے ،ریلیاں،مظاہرے کیے اورسمینارز کابھی انعقادکیا ہم بلوچستان کے مظلوموں کا ساتھی اورظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرر ہے ہیں سینٹ قومی اسمبلی سمیت سپریم کورٹ اور عوامی عدالت میں جماعت اسلامی ،سراج الحق ، حافظ نعیم الرحمان ،سنیٹر مشتا ق احمد خان ،مولانا اکبر چترالی اورمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہرپارلیمان ،عدالت سمیت ہر فورم پرمظلوموں کیلئے آوازبلند کر رہی ہے ۔بلوچستان کیساتھ مقتدر قوتوں کیساتھ بلوچستان اور وفاقی حکومتیں اکثر زیادتی ناجائز اور ظلم کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک ملکربلوچستان کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔عمران خان کے حوالے سے عدلیہ کے جانبدارانہ کردارنے اہل بلوچستان کومایوس کر دیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا اور قومی حقوق کے عوامی جمہوری جدوجہد کی قیادت کریگا