پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے، محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے یہ بات  برطانیہ کے دارالعوام کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ خالدمحمود، طاہر علی، عمران حسین،یاسمین قریشی اور محمد یاسین شامل تھے۔اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔