درہ آدم خیل(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں حملہ کیا گیا جس میں وہ معجزاتی طورپر محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوگئے ۔
وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے درہ آدم خیل میں ان کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور اور محافظ زخمی ہیں بعض اطلاعات میں حملہ موٹرسائیکل سواروں نے کیا تاہم پولیس تحقیق کررہی ہے۔نامعلوم افراد کے حملے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔