بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبے کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر  3.8 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے  تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔