سعودی عرب، کورونا  سے 2اموات کی تصدیق،280 کیسزرپورٹ


ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 2مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 280نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 280 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں 11 اور دیگر شہروں میں 10سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب میں 68 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 123 مریض صحت یاب ہوئے۔