پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، تیمورسلیم جھگڑا


پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختو نخواکے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پشاور میں پولیس اکرام کھٹانہ کے گھر چھاپے کے دوران ان کے بھائی کو ساتھ لے گئی۔تیمور جھگڑا نے مزید بتایا کہ انصاف یوتھ ونگ کے رہنما اظہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون سے ان کے عزم کو مضبوط کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔