اونروا نے غرب اردن کے 40 ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا


راملہ(صباح نیوز)پناہ گزینوں کے حقوق کے دفاع کے لئے کام کرنے والے فلسطینی کمیشن 302 نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(اونروا)نے 40000 سے زائد بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کردیا ۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ  اونرواسے منسلک عرب ورکرز کی یونین کی کھلی ہڑتال کے 50 دن بعد اس کے جائز اور قانونی مطالبات جن میں تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات شامل ہیں اونروا ہزاروں بچوں کو تعلیم سے محروم کررہی ۔

کمیشن نے اشارہ کیا کہ یہ تقریباً 10 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو ایجنسی کی اہم خدمات سے مستفید ہونے سے محروم رکھا جا رہا ، کیمپوں میں ٹھوس فضلہ کے جمع ہونے کے علاوہ غیر متعدی امراض میں مبتلا 46000 سے زائد افراد کو ادویات نہیں ملتی ہیں۔

کمیشن 302نے اس نازک مالیاتی صورتحال کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا جس سے وہ گزر رہی ہے اور عطیہ دہندگان سے فوری مالی امداد کی اپیل کی۔

ایجنسی نے کھلی ہڑتال کرنے، عطیہ دہندگان پر دباؤ ڈالنے اور یونین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدگی سے اور تیزی سے آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا۔