جامعہ کشمیر ریاست کی قدیم اور عظیم درسگاہ ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک ترقی کی منازل طے کررہی ہے ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی

مظفرآباد(صباح نیوز)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا ہے کہ جامعہ کشمیر ریاست کی قدیم اور عظیم درسگاہ ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک ترقی کی منازل طے کررہی ہے جس کا سہرا اس مادرعلمی کے اندر شب و روز کام کرنے والے ملازمین کے سر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹوسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انتظامی آفیسران و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر نے خرابی صحت کے باوجود تقریب میں شرکت کی اور فرداً فرداً ہر ملازم کا ذکر کرتے ہوئے اپنے طویل خطاب میں ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں ان کی کامیاب سروس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کشمیر علمی میدان میں ملک بھر میں ریاست کی پہچان اور اپنی ایک جداگانہ حیثیت رکھتی ہے جس میں فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملہ کا اہم کردار ہے۔ایڈمنسٹریٹیو سٹاف ایسوسی ایشن کو اس پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر کلیم عباسی نے کہا کہ جامعہ کشمیر میں ملازمین کو عزت دینے اور انہیں رخصت کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اس انداز میں اعتراف کرنے کی جو روایت قائم ہے وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا ملک کے دیگر حصوں کی طرح ریاست کی جامعات بھی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ ہم ادارہ جاتی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر و ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز اعوان ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس آفیرز، سردارظفراقبال ایڈیشنل رجسٹرار،انچارج سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر نازنین حبیب،صدر ایڈمنسٹریٹیوسٹاف ایسوسی ایشن اسرارسعید قادری،خواجہ ناصر ودیگر نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور جامعہ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کی نمائیندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عبدالواحد اور ایڈمن آفیسر راجہ طارق منیر نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر ایسوسی ایشن اور رئیس جامعہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ریئس جامعہ نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسران و ملازمین کو یادگاری شیلڈ دی۔

عبدالواحد ایڈیشنل ناظم مالیات ، نبیلہ قیوم ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ، الطاف حسین اعوان سینئر پرائیویٹ سیکرٹری، راجہ طارق منیر ایڈمن آفیسر، فرحت حسین کاظمی لائبریرین ، جاوید اقبال اعوان لائبریرین، اقبال اعوان سینئر لیب اسسٹنٹ ، اشرف اعوان سینئر لیب اسسٹنٹ، طارق عباسی لائبریرین، سعید اقبال مغل سینئر لائبریری اسسٹنٹ ، نویدہ نورین سینئر لائبریری اسسٹنٹ ، جمیلہ ریاض سینئر لائبریری اسسٹنٹ ، مقصود احمد عباسی الیکٹریشن ، راجہ منیر احمد لائبریرین، چودھری نثار احمد معاون ، منور ممتاز معاون ، محمد اسحاق خان سینئر کلرک ، محمد صدیق مشین اپریٹر ، ندیم انور مشین اپریٹر ، عبدالرزاق کنڈیکٹر ، محمد اکرم سیکورٹی گارڈ، محمد اقبال نائب قاصد اپنی مدت ملازمت کرنے کے بعد جامعہ کشمیر سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔