صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 193کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس کامران حیات میاں خیل ، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی شامل ہیں۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175اے13کے تحت وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ججز کی مستقلی کا اطلاق بطور ایڈیشنل جج موجودہ مدت ختم ہونے پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔