اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا سے پابندی ہٹا کر سروسز کو ملک میں بحال کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 4 فروری کو وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے،کمیٹی اس معاملے پر ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کریگی۔