اسلام آباد (صباح نیوز)یکم نومبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے چھ روپے اضافہ کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ۔
وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد (پیر) یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر جو ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق پیٹرول ساڑھے چھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل آٹھ روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا 15 روز کے لئے اعلان کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جو پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز ہیں اگر ان کی شرح میں ردوبدل کیا جائے تو اس صورت میں حکومت عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔