اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلی پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں والد کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔دوسری جانب گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments