اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کئے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی بحران اورسر اٹھاتی دہشت گردی کا مقابلہ کرنیکی بجائے پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کئے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈا ہے، تم توڑلو پنجاب اسمبلی۔ اب آؤ!قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کا شوق بھی پورا کر لو۔ہم کام کرتے رہیں گے تم لڈیاں ڈالتے رہنا۔
انہوں نے کہا کہ جس کا کھایا اسی کی تھالی میں چھیدکیا،ساری توانائی،وقت اور ریاستی وسائل سنجیدہ کام کرنیکی بجائے جھوٹے پروپیگنڈا ،لوٹ مار، اقربا پروری، انتقامی کارروائیوں اور گند ڈالنے پر صرف کئے،پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے لا کھڑاکیا،ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد قربان کیا۔