لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی ممکنہ طور پر تحلیل کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں رابطہ کر لیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے معاملے پر مشاورت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال پر پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے، مسلم لیگی قیادت نے اس بات پر بھی غور کیا پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لائی جائے یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔