سیالکوٹ(صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا۔
خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذ شتہ 8ماہ سے معیشت سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، ن لیگ نے ریاست اور سیاست کا دوبارہ بیڑا اٹھایا، گزشتہ چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا، معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے معیشت سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔خواجہ آصف کہا کہ فراڈیے لیڈرز کے پیچھے چلنا شروع ہوجائیں تو عذاب آتے ہیں، ہمیں بد نام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ سیلاب کے باعث کروڑوں لوگ متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے برطانوی اخبار نے معافی مانگی۔ رانا ثنا اللہ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔