حکومت کے صدر مملکت کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار


لاہور(صباح نیوز)حکومت کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات جاری تھی۔

مذاکرات کا سلسلہ حکومت کی جانب سے روکا گیا، تحریک انصاف کو حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام کا انتظار تھا۔