پشاور(صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہینِ رسالت کے کیس میں مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
اے ٹی سی پشاور نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ثناء اللہ کو دو بار موت کی سزا سنائی۔ مجرم ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجرم ثنا ء اللہ کو 3 برس قید کی سزا بھی سنائی۔ اپنے فیصلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کو مجرم کی سزائے موت کی توثیق کے لیے ریفرنس ہائی کورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔
مجرم ثنا اللہ کے خلاف گزشتہ سال اگست میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کرنے پر توہینِ رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔