اسمبلی تحلیل کا بیان ،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی مخالف آوازیں اٹھنے لگیں


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی مخالف آوازیں اٹھنے لگیں، پارٹی کے اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر فہیم نے استعفی دینے سے انکار کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا استعفی نہ دینے کا اعلان کرتے ہونے فاروڈ بلاک کا اشارہ دے دیا۔

انجینئر فہیم نے ایک نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے ہزگز مستعفی نہیں ہونگے،میں اسمبلی کے سات کمیٹیوں کا ممبر ہوں دیگر اراکین بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال اراکین سے مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کریں گے۔انجینئر فہیم پشاور کے حلقے پی کے 72 سے منتخب ہوئے تھے۔۔